ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:سلیا کے وی جی کالج کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس  کے 10طلبا ریگنگ کے الزام میں گرفتار :ضمانت پر رہا

منگلورو:سلیا کے وی جی کالج کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس  کے 10طلبا ریگنگ کے الزام میں گرفتار :ضمانت پر رہا

Thu, 05 Jan 2017 21:45:45    S.O. News Service

منگلورو/سُلیا:5/جنوری(ایس او نیوز)دکشن کنڑا ضلع کی سُلیا پولس نے بدھ کو کے وی جی میڈیکل کالج اور کے وی جی ڈنٹل کالج کے 10طلبا کو ریگنگ کے الزام میں گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

معاملہ کی خاص بات  یہ ہےکہ  ریگنگ کرنے والے اور ریگنگ کا شکار ہوئے تمام طلبا کا تعلق ریاست کیرلا سے ہے، جو یہاں سلیا میں تعلیم پارہے ہیں۔ گرفتار شدہ طلبا کی شناخت کرشنا کمار، کنان اے پی، فرحان محمد، سنجیے کرشنن، ابیل رائے، جٹن جوس، وسیم زبیر، نبین رحیم، نیرج روی پرساد اور امل راج کے طورپر کی گئی ہے ، عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

اس سلسلے میں ضلع ایس پی بھوشن بورسے نے کہاکہ چونکہ اس وقت امتحانات چل رہے ہیں اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، لیکن  انہیں جج نے اچھی طرح ڈانٹتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے آپ کو بدلیں ۔ سلیا پولس نے منگل کو کیس درج کرتےہوئے  کہاہے کہ کے وی جی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے سال دوم کے ایک متعلم اور کیرلا ،پلکڈ کے  نشانت (20)نے الزام لگایا ہے کہ 28ڈسمبر کواپنے دوستوں کے ساتھ کنن کے روم بلایا گیا ، رات 15-9کو جب ہم اس کے روم میں داخل ہوئے تو اچانک ہمیں ماراگیا، نیرج نے گالی گلوج کی ، اور نشانت کے دوست آشش کو تھپڑ ماراگیا۔ نشانت نے جب  مارپیٹ کے متعلق سوال کیا تو کرشنا کمار نے اس کو تھپڑ رسید کیا۔ نشانت کی طرف سے دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد نبیم ، رحیم اور وسیم نے نشانت  پر حملہ کیا۔ حملہ کا شکار ہوئے طلبا نے چیخنا چلانا شروع کیا تو کئی طلبا روم کے قریب جمع ہوئے، خوف کے مارے ملزمان نے انہیں چھوڑدیا ۔ نیرج اور کنن نے مصالحت کے بہانے نشانت کو دوبارہ روم میں لے آئے۔ کرشنا کمار نے اس کو کھڑکی کی طرف دھکیلتے ہوئے جان کی دھمکی دی ۔


Share: